روالپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس پر کل فرد جرم لگنی ہے وہ صبح وزیر اعظم بننے جارہاہے،شہباز شریف کا وزیر اعظم بننا ملک پر دھبہ ہے، امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا،اس ماہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔
لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج 90دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ خانہ جنگی ہوگی،آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری الیکشن کرائیں ، ملک کو آگے بڑھا نا ہےتو الیکشن کرانا ضروری ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ تمام چور عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، مقصود چپڑاسی کی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی، حمزہ شہباز کی اوقات نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی، 29 اپریل سے پہلے معجزہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہتا ہوں کہ استعفے دے کر اسمبلیاں توڑدیں اور ایمرجنسی نافذ کرادیں، جیل بھروتحریک کا اعلان کریں، میں ساتھ کھڑا ہوں، ہم چور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔
Comments are closed.