بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نگران وزیراعظم کا تقرر‘ صدر کا اختیار اور وقت ختم ہو گیا

اختیارات کا غلط استعمال کسی بھی معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد : نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اختیار اور وقت ختم ہو گیا ہے۔ صدر مملکت، جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کے نام پر عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان اتفاق رائے کرانے میں ناکام رہے۔

اب 8رکنی پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعظم کا انتخاب کرے گی‘ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کا انتخاب بھی عمران خان اور شہباز شریف ہی کرینگے‘ پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 4,4ہوگی‘8 اراکین قومی اسمبلی سے یا 4سینیٹ اور 4قومی اسمبلی سے لیے جا سکیں گے

 وزیراعظم اور شہباز شریف اب نگران وزیراعظم کے لیے دو، دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے مشاورت سے انکار کر دیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ ا?پ نے مجھے دو خط لکھے جس میں نگران وزیراعظم کے لئے چیف جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بھی دیا تاہم سپریم کورٹ نے اس سارے معاملے پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔شہباز شریف نے اپنے جوابی خط میں موقف اپنایا کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم امتناع کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

آپ جتنی مشاورت کر رہے ہیں، یہ سب قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف وزری ہے، اس لئے میں اس مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔

اس کے بعد صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کی غرض سے شہباز شریف اور عمران خان کو خطوط لکھے تھے۔صدر مملکت نے دونوں رہنمائوں کے نام لکھے گئے اپنے خطوط میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 3 دن کے اندر کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو دونوں شخصیات 2، 2 نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نگران وزیراعظم کے لئے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو سپیکر قومی اسمبلی آٹھ اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوںگے جبکہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔

You might also like

Comments are closed.