بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ادھر ق لیگ نے بھی وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی  دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا۔

You might also like

Comments are closed.