Monthly archive

’روہنگيا تارکین وطن کی بنگلہ دیش آمد میں کمی‘

September 25, 2017 - 10:03
Posted in:

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تشدد سے بچنے کے لیے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے روہنگیا تارکین وطن کی تعداد میں گذشتہ دو روز کے دوران خاصی کمی دیکھی گئی ہے۔لیکن تارکین وطن سے متعلق عالمی تنظیم ’انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن‘ (آئي او ایم) کی ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’ابھی یہ کہنا بہت جلد بازی ہوگی کہ ان کی آمد کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔‘میانمار میں تشدد سے بچنے کے لیے جو روہنگیا بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں اس میں کمی کی وجہ کیا ہے اس کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔آئی او ایم کی ترجمان پیپی صدیق نے بی بی سی کو بتایا ’گذشتہ دو روز سے نئے آنے والوں کی تعداد کم

عدالت بینظیر قتل کیس میں بھی دلچسپی دکھائے، گورنر سندھ

September 25, 2017 - 09:42
Posted in:

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہےکہ عدالت پاناما کیس کی طرح بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی دلچسپی دکھائے۔
جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے 3 شہروں کے لیے ہیلتھ کارڈز کی اسکیم شروع کی، سندھ میں جو کام صوبائی حکومت کا ہے وہ وفاقی حکومت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن کا قیام ہے، 2013ء میں جب وفاقی حکومت آئی تو ہر جگہ دھماکے ہوتے تھے لیکن اب امن قائم ہوچکا ہے۔

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

September 25, 2017 - 09:13
Posted in:

احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27ستمبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔
اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی، جو کیس کی تیسری سماعت تھی۔
سماعت کے آغاز پر جج نے سوال کیا کہ وارنٹ ابھی موجود ہیں مچلکے داخل کیوں نہیں کرائے؟
اس پر وکیل اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ضمانتی مچلکے ساتھ لےکر آئے ہیں جمع کرادیتے ہیں۔
عدالت نے حاضری یقینی بنانے کے لیے اسحاق ڈار کو 50 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ۔

انڈیا نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

September 25, 2017 - 09:05
Posted in:

انڈیا نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔اندور میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 293 رنز بنائے تھے جس میں آرون فنچ 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فنچ کے علاوہ کپتان سٹیون سمتھ 63 اور ڈیوڈ وارنر نے 42 رنز بنائے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں انڈیا کی آسٹریلیا پر فتحانڈیا میں کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک کی دھومانڈیا کی جانب سے بولنگ میں شروعات اچھی نہیں ہوئی تھی اور ای

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

September 25, 2017 - 07:34
Posted in:

سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ان کے طیارے نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جس کے بعد وہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف لندن سے روانہ، آج اسلام آباد پہنچیں گے
نوازشریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری ،مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

September 25, 2017 - 07:34
Posted in:

سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ان کے طیارے نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جس کے بعد وہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے۔
نوازشریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری ،مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرمدستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

آرمی چیف کا باہر بیٹھے ملک دشمنوں کو واضح پیغام

September 25, 2017 - 07:13
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دشمن ایجنسیاں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، عن قریب ان لوگوں تک بھی قانون کی گرفت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: راجگال چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید
جنرل قمر جاوید باجوہ راجگال میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کے گھر پہنچ گئے اور ان کے والدین سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی اور پھول چڑھائے۔

کسی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہیے: سراج الحق

September 25, 2017 - 06:02
Posted in:

جماعت ِ اسلامی کےامیر سراج الحق نےبھی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کی مخالفت کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی مرضی سےہونے چاہئیں، کسی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔
جماعت ِ اسلامی کے امیرسراج الحق نے منصورہ لاہورمیں جماعت کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اگراب ہوگئے تو حکومت کہےگی کہ انہیں مدت پوری نہیں کرنےدی گئی، وگرنہ وہ آسمان سے تارے توڑ لاتے۔

وزیراعظم کی میاں نواز شریف سے ملاقات

September 25, 2017 - 05:01
Posted in:

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پارٹی امور اور ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں بھی بات چیت کی۔
اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی ، دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہوئی۔
چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم سےاپنےتحفظات پر گفتگو کی اور نواز شریف کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم نے سینیٹ میں ابہام کی ذمہ داری چیئرمین پر ڈال دی

September 25, 2017 - 04:24
Posted in:

انتخابات بل کی منظوری کےدوران ایم کیو ایم نے ابہام کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ پر ڈال دی۔ شیخ صلاح الدین کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے علم میں تھا کہ انتخابات بل میں اہم ترمیم آ رہی ہے، انہیں اس حوالے سے ممبران کو پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے چیف وہپ شیخ صلاح الدین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات بل کی منظوری کے دوران ابہام کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ پر عائد ہوتی ہے، چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری تھی کہ پارلیمانی لیڈرز سے کہتے کہ وہ ممبران کی حاضری یقینی بنائیں۔

احتساب عدالت میں پیشی پر نوازشریف کی مشاورت مکمل

September 25, 2017 - 04:14
Posted in:

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے نیب ریفرنسز پر احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔
میاں نوازشریف لندن سے آج وطن واپس پہنچے ہیں اور کل ان کی احتساب عدالت میں پیشی ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے جو مکمل کرلی گئی ہے۔

سندھ میں دیہی و شہری کا کوئی فرق نہیں، مصطفیٰ کمال

September 25, 2017 - 04:13
Posted in:

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ میں دیہی اور شہری کا کوئی فرق نہیں ہے، پہلے دن سے پارٹی کا نہیں پاکستان کاپرچم ہاتھ میں لے کر چل رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ فنکشل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور دیگر رہنماؤں سے کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد پیر صدر الدین شاہ راشدی اور مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ فنکشنل اور پی ایس پی کی سوچ ایک جیسی ہے۔

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

September 25, 2017 - 04:00
Posted in:

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی معطل کر چکی ہے۔ ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام کرنےکا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد

September 25, 2017 - 03:57
Posted in:

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعہ سے متعلق باقرنجفی رپورٹ کوعام کرنےکافیصلہ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے کہا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔ لاہورہائیکورٹ کافل بینچ انکوائری رپورٹ سے متعلق روزانہ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ماڈل ٹاؤن واقعے پرباقر نجفی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا۔

نواز، نثار ملاقات، گلے شکوے دور

September 25, 2017 - 03:39
Posted in:

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکور دور کرلیے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف نے بھی اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چودھری نثار نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔

میں نے ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، میاں عتیق

September 25, 2017 - 03:10
Posted in:

سینیٹر میاں عتیق شیخ کا کہناہے کہ ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، پارٹی قیادت کو ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ مجھے ایم کیو ایم کی قیادت نے نکالا ہے تاہم اپنی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں۔
پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی، فاروق ستار سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی اور ملاقات میں فاروق ستار نے پارٹی سے نکالنے بارے کچھ نہیں کہا تھا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بلوچ قوم پرست رہنما گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

September 25, 2017 - 03:03
Posted in:

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ گزین مری کی عبوری ضمانت 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض منظورکی گئی ۔
نوابزادہ گزین مری 22 ستمبر کو 17 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، جہاں انہیں پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لیا۔ گزین مری کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نوازمری قتل کیس میں حراست میں لیاگیا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس نواز مری کو 7 جنوری 2000 کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے مقدمہ قتل میں گزین مری نامزد ہیں۔
نوابزادہ گزین مری ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری اور نواب جنگیز مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کا خون بہایا، پرویزالٰہی

September 25, 2017 - 02:56
Posted in:

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کا خون بہایا ،انہیں ایسی سزا ملے کہ تاریخ میں لکھی جائے۔
چوہدری ظہور الٰہی کی36 ویں برسی پرخطاب میں ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےپرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ بچوں کو پڑھایا ٹی وی پرکہہ دو یہ ہماری پراپرٹی ہے، یہی بات گواہی بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران صرف پیسے بنا رہے ہیں، جب عزت ہی نہ ہو تو اس دولت اور حکمرانی کا کیا فائدہ ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

نیب کے ڈائریکٹر جنرلزکا اہم اجلاس آج ہوگا

September 25, 2017 - 02:50
Posted in:

نیب کے ڈائریکٹر جنرلزکا اہم اجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اجلاس کی صدارت کریں گے۔آج کے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں ہونےو الے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت ڈی جی آپریشنز، ڈی جی ٹریننگ، ڈی جی ایچ آر ایم بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ، ڈی جی اویرنس، ڈی جی میڈیا اور نیب کے ریجنل دفاتر کے ڈی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنی سرزمین پر امن کیلئے ہم نے اپنے بیٹے قربان کیے، خواجہ آصف

September 25, 2017 - 02:30
Posted in:

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے اور اپنی سرزمین پر امن کے لیے ہم نے اپنے بیٹے قربان کیے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایسے لڑے ہیں، کہ دہشت گردی کو شکست دینے اور اپنی سرزمین پر امن کے لیے ہم نےاپنے بیٹوں کی قربانیاں دی ہیں ۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا دنیا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عمران خان پہلے ایم کیو ایم سے معافی مانگیں، خورشید شاہ

September 25, 2017 - 01:49
Posted in:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایم کیو ایم سے متعلق اپنے ماضی کے بیانات پر، جن میں انہوں نے ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگائے تھے، معافی مانگنی چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ اتحاد سے پہلے اپنے بیانات پر شرمندگی کا اظہار بھی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی کا اتحاد عارضی ثابت ہوگا اور یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا اور اتحاد بھی بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ۔

وزیراعظم ، وزیر خزانہ کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

September 25, 2017 - 01:35
Posted in:

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم نیویارک اور لندن کے 7روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ انہیں ہائی کمشنر سید ابن عباس نے لندن ایئر پورٹ پر رخصت کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اسلام آبا د پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے وطن واپسی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، انہیں احتساب عدالت نے کل طلب کر رکھا ہے۔

لاہور : ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کے معاملے پر نیا فل بنچ تشکیل

September 25, 2017 - 01:29
Posted in:

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا فل بینچ تشکیل دے دیا۔
تین رکنی بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ہے۔
آ ج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔ جس پر ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔

نواز شریف لندن سے روانہ، آج اسلام آباد پہنچیں گے

September 25, 2017 - 01:11
Posted in:

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوگئے، وہ 26ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے آج صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، بیٹے حسن اور حسین نواز والدہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن ہی میں رہیں گے۔
لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

نواز شریف پاکستان واپسی کیلئے لندن سے روانہ

September 25, 2017 - 01:11
Posted in:

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوگئے، وہ 26ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے آج صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ، بیٹے حسن اور حسین نواز والدہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن ہی میں رہیں گے۔
لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے میاں عتیق کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم

September 25, 2017 - 01:00
Posted in:

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینٹ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر میاں عتیق کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔
سینیٹ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے متعلق ایم کیو ایم کا اجلاس بہادآباد کراچی میں عارضی مرکز پر ہوا، جس میں میاں عتیق اور دیگر سینٹرز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں میاں عتیق سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ایک سینیٹر نے پالیسی کی خلاف ورزی کی ، جبکہ ہم نے پیپلز پارٹی کی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

Pages