Monthly archive

انڈین وزرا نے سائنس کی تاریخ دوبارہ لکھ دی

September 23, 2017 - 10:28
Posted in:

بدھ کو انڈیا کے جونیئر وزیر برائے تعلیم ستیاپال سنگھ کے ایک بیان نے بہت سے لوگوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انھوں نے یہ تجویز دی کہ انجنیئرنگ کے طالب علموں کو قدیم دور میں انڈین ایجادات کے بارے میں پڑھایا جائے۔ جس میں یہ بھی شامل ہو کہ پہلے جہاز کا ذکر رامائن دور میں ملتا ہے۔ ستیاپال سنگھ انجنیئرنگ کی ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے شرکا کو بتایا کہ رائٹ برادرز سے آٹھ سال پہلے پہلا جہاز ایک انڈین شیواکر بابوجی نے بنایا تھا۔ شیواکر بابوجی کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اس لیے ستیاپال سنگھ کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بہرحال وہ پہلے انڈین وزیر نہی

لیفٹیننٹ ارسلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

September 23, 2017 - 10:23
Posted in:

خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی سرحدپارسے فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا، کور کمانڈر پشاور کے علاوہ عسکری و سویلین حکام نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ نئی قائم کی گئی چیک پوسٹ پر آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے۔

عمران خان ستیا ناس بریگیڈ کے سربراہ ہیں، وزیر داخلہ

September 23, 2017 - 10:00
Posted in:

وفاقی وزیر داخلہ احسن قبال نے عمران خان کو ستیا ناس بریگیڈ کا سربراہ قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ عوام کی تقدیر کسی بہروپیے اور اناڑی کو نہیں دی جاسکتی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ن لیگ کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو چندہ مانگنے اور ٹانگیں کھینچنے کے سوا کوئی کام نہیں آتا، عمران جہاں جائیں گے، جلتے چراغ بھی گل کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے آج تک یونین کونسل نہیں چلائی اس کے ہاتھ میں 20کروڑ عوام کی تقدیر کیسے چھوڑی جاسکتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پربلوچستان میں احتجاج

September 23, 2017 - 09:42
Posted in:

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوئس حکومت خود مختارملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ۔
چمن، ژوب، نوشکی، چاغی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

پتھر مارنیوالے کیلئے ہماری طرف سے دعائے خیر ہے، مصطفےٰ کمال

September 23, 2017 - 09:34
Posted in:

پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفےٰ کمال کا کہنا ہے کہ پتھر مارنے والے کیلئے ہماری طرف سے دعائے خیر ہے۔
پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی میں تمام پارٹیز سے تعلق رکھنے والے شامل ہو رہے ہیں،اب تک مختلف جماعتوں کے 19 سو سے زائد کارکنان نے شمولیت اختیار کی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شامل ہونے والے 919 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ، 55 افراد ایم کیوایم حقیقی سے ، 97پیپلزپارٹی سےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نامہ تسلیم نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ

September 23, 2017 - 09:24
Posted in:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نامہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا، شہبازشریف کے حلف نامے اور پریس کانفرنس میں تضاد لگتا ہے، حلف نامے میں وزیراعلیٰ نے اپنے سیکرٹری کو حکم جاری کیاکہ معاملہ ختم کرایا جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے جسٹس مظاہر نقوی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی اور عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل پر 2رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

شاہد خاقان واقعی پاکستان کے وزیر اعظم ہیں؟ شاہ محمود

September 23, 2017 - 09:17
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کیا شاہد خاقان واقعی پاکستان کے وزیر اعظم ہیں؟
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ تو مانتے ہیں، پر خودشاہد خاقان عباسی اپنے آپ کو وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم میں نہیں ہوں بلکہ میاں نوازشریف ہیں۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ

September 23, 2017 - 09:14
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے جس میں فوری ملاقات پرا تفاق کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین رابطے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

نیب ریفرنسز پر پارٹی رہنماؤں کا نوازشریف کو تعاون نہ کرنے کا مشورہ

September 23, 2017 - 09:11
Posted in:

سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی رہنماؤں نے نیب ریفرنسز کے معاملے پر تعاون نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد آج لندن پہنچے جہاں ان کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جب کہ شہبازشریف بھی لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حسین نواز سمیت دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے۔

این اے 120 کے عوام نے میرے مؤقف کی حمایت کی ہے، نواز شریف

September 23, 2017 - 09:06
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مہر لگا کر میرے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں۔ف
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں جہاں آج غیر رسمی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عائشہ باوانی کالج کے معاملے پر حکومت بہت سنجیدہ ہے، ناصر شاہ

September 23, 2017 - 09:03
Posted in:

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ باوانی کالج کے معاملے پر سندھ حکومت بہت سنجیدہ ہے، کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کالج میں تدریس جاری رہے گی۔
ناصر حسین نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے ہمراہ نمائش چورنگی کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر امام بار گاہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں شکایات ملی ہیں ان کا سدباب کیا جا رہا ہے، عائشہ باوانی کالج کے معاملے حکومت سنجیدہ ہے۔

عمران خان کاالیکشن کمیشن کےشوکازکاجواب دینےکافیصلہ

September 23, 2017 - 09:00
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان سے سینئر قانون دان بابراعوان کے ساتھ اہم ملاقات میں کیا گیا،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورقانونی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان نے بابراعوان کو 25ستمبر کو شو کاز کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کو نقصان اور ایک خاندان کو فائد دے رہی ہے،پاکستان کا عالمی وقار بحال کریں گے۔

شاہ فیصل سٹار ٹریک کے کردار کے ہمراہ، وزارت تعلیم پر تنقید

September 23, 2017 - 08:57
Posted in:

سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے سکول کی نصاب کی کتابوں پر معافی مانگی ہے جن میں ایک تصویر چھپی ہوئی ہے جس میں سٹار وارز کا ایک کردار یوڈا شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔احمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ کمیٹی اس نادانستہ غلطی کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس تصویر میں یوڈا کو شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ فیصل اس تصویر میں سنہ 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔یہ تصویر سعودی آرٹسٹ شویش نے بنائی تھی۔

خورشید شاہ کی پرویز مشرف پر شدید تنقید

September 23, 2017 - 07:30
Posted in:

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ جنرل (ر) پرویز مشرف اتنے شیر ہیں تو بینظیر کی طرح پاکستان آئیں اور یہاں رہ کر مقابلہ کریں۔
سکھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بے نظیر کے قتل سے متعلق آصف زرداری پر الزام لگانے پر سابق صدر پرویز مشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مشرف 10 سال خاموش تھے اب تیس مار خان بن گئے ہیں، وہ اتنے شیر ہیں تو پاکستان آئیں، ہماری طرح یہاں رہیں اور مقابلہ کریں، بے نظیر کی طرح ملک واپس آئیں، بھٹو کی طرح سیاست کریں اور آصف زرداری کی طرح جیل کاٹیں، تب پتا چلے گا کون شیر اور کون بکری ہے۔

بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا، شہباز شریف

September 23, 2017 - 06:51
Posted in:

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ایم این ایز نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے مخلص اور وفا دار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔ والدین نے بڑوں کا احترام سکھایا ہے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے جان لیں کہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے اور اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر اظہارافسوس

September 23, 2017 - 05:31
Posted in:

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بطور خود مختار قوم ہماری بقا کا معاملہ ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کا لہوگواہی دے رہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمےکےلیے ہم ایک ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک سرزمین سے دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے،قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزورنہیں کرسکتے ۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن بھرپورہمت وحوصلے کےساتھ جاری رکھیں گے۔
 

نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے،قمر زمان چوہدری

September 23, 2017 - 03:38
Posted in:

چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چودہدری نے کہا ہے کہ نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے۔نیب افسران بلا تفریق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کاوش کر رہے ہیں۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چودہدری نے نیب بیورو ملتان کا الوداعی دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والا ادارہ ہے۔نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اپنائی۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کیا،نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے۔اپنی مدت میں بدعنوان عناصر سے 50 ارب روپے وصول کیے ۔

کوئٹہ:نوابزادہ گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پرلیویز کےحوالے

September 23, 2017 - 03:32
Posted in:

کوئٹہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سابق وزیر نوابزادہ گزین مری کو کوہلو کے بم دھماکا کیس میں 5روزہ ریمانڈ پر لیویز کے حوالے کر دیا۔
کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود کی عدا لت میں سابق وزیر نوابزادہ گزین مری سے متعلق بم دھماکا کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم کو 5روزہ ریمانڈ پر کوہلو لیو یز کے حوالے کر دیا ۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کی جا نب سے دائر کردہ غیر قانونی حراست سے متعلق جمع در خوا ست کو مسترد کر دیا ۔
ملزم کے وکیل ارباب طاہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ملزم کو ریمانڈ دینے کے بعد ان کے ساتھ گرفتار ان کے دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

فاٹا میں پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کی طرز کا پولیس نظام نافذ

September 23, 2017 - 03:28
Posted in:

پولیس کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھاتے ہوئےپولیس ایکٹ 1861 نافذکردیاگیا۔حکومت نے لیویز نظام کو پولیس کے نظام سے بدل دیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔فاٹا میں پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کی طرز کا پولیس نظام نافذ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پولیس کا دائرہ اختیار وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا تک بڑھاتے ہوئے علاقے میں پولیس ایکٹ 1861 نافذ کردیا ہے جس کے تحت علاقے میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح پولیس نظام کا نفاذ ہوگیا ہے۔

سابق صدر نیشنل بینک سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

September 23, 2017 - 03:22
Posted in:

کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نیشنل بینک میں 18 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بینک و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 4 اکتوبر تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ریفرنس میں 16 ملزمان نامزد ہیں۔
نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 18 ارب سے زائدکا نقصان پہنچایا۔
گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی لندن آمد، آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

September 23, 2017 - 03:18
Posted in:

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے جہاں وزیراعظم آج پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر  2بجےنوازشریف سےملاقات کریں گے
شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد یہاں پہنچے ہیں ۔ وہ لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

مشرف دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، رضا ربانی

September 23, 2017 - 03:16
Posted in:

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قاتل ہیں، لندن اور دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے ہیں، اگر وہ دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے سابق صدر پرویز مشرف کے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ بے نظیر نے مختلف خطوط میں مشرف کے بارے میں لکھا لہٰذا پرویز مشرف قاتل ہیں ۔
انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری پران کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی نہ ہو اور ادارے کمزور ہوں تو ایسی باتیں ہوتی ہیں۔

خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

September 23, 2017 - 02:48
Posted in:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3رکنی لارجر بینچ26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔
جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔

نہتے شہریوں پر بھارت کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،احسن اقبال

September 23, 2017 - 02:38
Posted in:

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ نہتے شہریوں پر بھارت کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ان مظالم سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
اس موقع پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے اموات پر افسوس ہے، یہ پورے پاکستان کے شہید ہیں۔بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا پاکستان کا فرض ہے۔

راجگال چیک پوسٹ پرافغانستان سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید

September 23, 2017 - 02:36
Posted in:

خیبر ایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔وہ نئی قائم چیک پوسٹ پر کمانڈنگ آفیسر تعینات تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شہید آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی جب کہ راجگال میں جس پوسٹ پر فائرنگ کی گئی اسے حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔

نواز فیملی کی وطن واپسی سمیت اہم فیصلے آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع

September 23, 2017 - 02:33
Posted in:

نواز شریف اور اہل خانہ کی وطن واپسی سمیت آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لندن روانہ ہوں گے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیویارک سے واپسی پر لندن رکیں گے۔اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز بھی لندن میں موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے ہوں گے، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
پارٹی کے آئندہ صدر اور دیگر تنظیمی امور کا بھی فیصلہ کیا جائے گا،احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں، خرم دستگیر

September 23, 2017 - 02:15
Posted in:

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کےبارے میں کوئی دو رائےنہیں، 2018 کےانتخابات میں بھی وہی قیادت کریں گے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، نوازشریف پر ایک بھی عوامی پیسہ کھانے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔
وزیردفاع نے کہا کہ نواز شریف اسی مٹی سے اٹھے ہیں اور یہیں واپس آئیں گے، ملک ہمارا ہے، اسکا آئین اورقانون بھی ہمارا ہے۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

Pages