بدھ16؍شعبان المعظم 1442ھ31؍مارچ 2021ء

فراڈ کا ملزم فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار

اسلام آباد سپریم کورٹ میں فراڈ کیس میں نامزد ملزم فیصلہ سننے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ آپ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے ، درخواست واپس لینے پر آپ کو گرفتاری دینی ہوگی۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی۔

ملزم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.