اتوار4؍شوال المکرم 1442ھ 16؍مئی2021ء

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ملازمین کے احتجاج کے باعث وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سرکولیشن سمری کی منظوری دی۔

اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

 سمری کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین اور افسران کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ اسٹیل ملز ملازمین نوکریوں سے برخاستگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے رینجرز کی سیکیورٹی طلب کی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.