ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

حکمران جماعت سے کس کس کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا؟

حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے کس کس کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ممبران نے اپنی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، عبدالرزاق داؤد، بابر اعوان ایڈووکیٹ، سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، نیلوفر بختیار بھی سفارشات میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا سے شبلی فراز کو دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت سے کامل علی آغا بھی سفارشات میں شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.