81 سال قبل غائب ہونے والی خاتون پائلٹ کا سراغ مل گیا؟

81 سال قبل غائب ہونے والی خاتون پائلٹ کا سراغ مل گیا؟

March 09, 2018 - 09:57
Posted in:

ایک سائنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1940 میں پیسیفک آئی لینڈ سے ملنے والی ہڈیاں ممکنہ طور پر مشہور خاتون پائلٹ ایمیلیا ایئرہارٹ کی ہیں۔ ایئر ہارٹ، ان کا جہاز اور ان کا نیویگیٹر 1937 میں بحرالکاہل پر سے پرواز کرتے ہوئے غائب ہو گئے تھے۔ ان کے غائب ہونے کے حوالے سے کئی نظریات پیش کیے جاتے ہیں۔ تاہم فورینزک اینتھروپولوجی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جزیرے سے ملنے والی ہڈیاں ایمیلیا ایئرہارٹ کی ہیں۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہڈیاں ایمیلیا سے 99 فیصد مل گئی ہیں۔ ’ایمیلیا ایئر ہارٹ اینڈ مکومورورو بونز‘ نامی تحقیق پہلے فلوریڈا یونیورسٹی نے شائع کی تھی اور ٹینیسی یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ جینز نے یہ تحقیق کی تھی۔

جزیرے سے مہم جو ٹیم کو کُل 13 ہڈیاں ملی تھیں جن کو فیجی میں ڈاکٹر ڈی ڈبلیو ہوڈلیس کو تجزیے کے لیے بھیجا گیا۔ ڈاکٹر ہوڈلیس نے اس وقت کہا تھا کہ یہ ہڈیاں کسی مرد کی ہیں۔ تاہم ڈاکٹر جینز کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کا مطالعہ کرنے کی سائنس اس وقت ابتدائی مراحل میں تھی اور ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر ہوڈلیس غلط نتیجے پر پہنچے ہوں۔ ’ہڈیوں کی فورینزک 20 ویں صدی کے آغاز میں مکمل نہیں ہوئی تھی۔‘ڈاکٹر جینز نے ڈاکٹر ہوڈلیس کے رپورٹ کا جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے مطالعہ کیا۔ اس جدید رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جزیرے سے ملنے والی ہڈیاں عام یورپی خاتون کی ہڈیوں سے بڑی تھیں۔ واضح رہے کہ ایمیلیا کا قد عام یورپی خواتین سے زیادہ تھا۔ ڈاکٹر جینز کا کہنا ہے کہ جب تک حتمی ثبوت نہیں دیا جاتا کہ یہ ہڈیاں ایمیلیا کی نہیں ہیں تب تک ان ہڈیوں کو ایمیلیا ہی کی سمجھنی چاہییں۔ یاد رہے کہ ایمیلیا ایئرہارٹ پہلی خاتون پائلٹ تھیں جنھوں نے بحر اوقیانوس پر سے پرواز کی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}