20ہزار بھارتی کسانوں کا احتجاج

20ہزار بھارتی کسانوں کا احتجاج

October 02, 2018 - 12:05
Posted in:

بھارت میں کسان حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاج کے لیے ملک بھر سے 20ہزار کسان آج یوپی سے نئی دہلی پہنچیں گے، کسان حکومت سے اپنے 15 مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین کی سربراہی میں ہری دوار سے نکلنے والے 20 ہزار کسانوں کا قافلہ یوپی نئی دہلی سرحد پر پہنچ گیا ہے، جو آج بھارت کے دارالحکومت میں داخل ہوگا۔کسانوں کے قافلے کو روکنے کے لیے نئی دہلی کے بارڈر پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التوا گنے کی فوری ادائیگی،60سالہ کسان کی ماہانہ5ہزار پینشن کرنے سمیت 15 مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}