’12 لاکھ روپے سے زیادہ کے نوٹ چوہے کھا گئے‘

’12 لاکھ روپے سے زیادہ کے نوٹ چوہے کھا گئے‘

June 20, 2018 - 08:32
Posted in:

انڈیا میں ہزاروں لیٹر شراب پینے اور سیلاب کی تباہی کا سبب ہونے کے الزامات کے بعد اب چوہوں پر لاکھوں روپے کترنے کا الزام لگا ہے۔انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹکنیشینز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کے مشتبہ مرتکبین کے طور پر چوہوں کے سر الزام گیا۔انڈین اخبار دی ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہو گئے اور انھوں نے کرنسی نوٹ کو کتر دیا۔یہ واقعہ آسام کے تین سُکیا ضلعے میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم میں پیش آيا۔ اس کی تصویر سوشل میڈیا بطور خاص ٹوئٹر پر وسیع پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔

@Karma_Paljor کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

Yes! The rat did a fine job of making a very expensive nest worth 12 lakhs pic.twitter.com/SglTeV1Xum Karma Paljor (@Karma_Paljor) جون 18, 2018

@Karma_Paljor کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

ایک تصویر میں ان کترے ہوئے کرنسی نوٹوں کے درمیان ایک مردہ چوہے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس اہلکار پرکاش سونووال نے بتایا کہ مشین گذشتہ 12 دنوں سے خراب تھی۔یہ بھی پڑھیےچرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے’بہار کے سیلاب کی اصل وجہ چوہے ہیں‘جن ٹکنیشینز نے مشین کھولی انھوں نے 2000 اور 500 کے کرنسی نوٹوں کو بڑی تعداد میں کترا ہوا پایا۔اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایس بی آئی میں اے ٹی ایم کے چینل منیجر چندن شرما نے بتایا کہ خراب ہونے سے قبل اس مشین میں 29 لاکھ روپے ڈالے گئے تھے۔انھوں نے کہا ’تقربیاً 17 لاکھ روپے بغیر کترے بچ گئے جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے روپے کو نقصان پہنچا ہے۔‘اس سے قبل انڈیا کی شمال مشرقی ریاست میں چوہوں پر ضبط کی جانے والی ہزاروں لیٹر شراب پینے کا الزام لگایا گيا تھا۔

ریاست بہار نے سنہ 2016 میں شراب کی فروخت اور شراب نوشی پر پابندی عائد کر دی تھی اور تقریباً ایک سال کے دوران پولیس نے نو لاکھ لیٹر شراب ضبط کی تھی۔اس کے علاوہ ستمبر سنہ 2017 میں بہار میں سیلاب سے آنے والی تباہی کا سبب بھی چوہوں کو بتایا گیا تھا۔ بہار کے اس وقت کے آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے ایک ریویو میٹنگ میں بتایا کہ بہار میں سیلاب کی تباہی کا اصل سبب چوہے ہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایا: 'سیلاب کے پانی کے بندھ توڑ کر نکلنے کا اصل سبب چوہے ہیں۔ بطور خاص کملا بالن دریا کے بند کے پاس رہنے والے لوگ اپنا اناج بند پر مچان بنا کر رکھتے ہیں جس سے وہاں چوہے آتے ہیں اور چوہے بند میں سوراخ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ تباہی ہوئی ہے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}