’’ہزارہ برادری کےساتھ ظلمِ عظیم ہوا‘‘

’’ہزارہ برادری کےساتھ ظلمِ عظیم ہوا‘‘

April 15, 2019 - 17:00
Posted in:

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ظلمِ عظیم ہوا، ہم ان کے ساتھ ہر آزمائش میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے اظہارِ تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کی۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ دشمنانِ پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں لایا جائے، افواجِ پاکستان اور عوام لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اپنے گھر سے تین جنازے اٹھ چکے ہیں، دشمن قوتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اپنے اتحاد اور یکجہتی سے تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ بلوچستان کو اوپر اٹھانا ہے، پاکستانی قوم یاد رکھے کہ آزمائشیں اللہ کےمحبوب لوگوں پرآتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوکل کمیونٹی اور علماء ہمیں راستہ بتائیں، بدنیتی کرنے والے کو اللہ رسوا کرے گا، آج ایف اے ٹی ایف کو تمام درکار معلومات دے دیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}