’’کوشش ہوگی امن و امان سے مسئلہ حل ہو جائے‘‘

’’کوشش ہوگی امن و امان سے مسئلہ حل ہو جائے‘‘

November 02, 2018 - 12:05
Posted in:

ملک بھر میں جاری احتجاج کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کوشش ہوگی کہ امن و امان سے یہ مسئلہ حل ہوجائے، مذاکرات اور قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ کوشش یہ ہو گی کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہو،وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا دائرہ اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم پر کام کر رہی ہے،تعلیم کی ذمے داری ہم سب کی ہے،مزارمینجمنٹ کمیٹی سے بھی میٹنگ کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}