’’کئی جگہوں پر ہم نے گنتی شروع کرائی‘‘

’’کئی جگہوں پر ہم نے گنتی شروع کرائی‘‘

July 26, 2018 - 07:05
Posted in:

کراچی کے حلقے این اے 247 سے آزاد امیدوار جبران ناصر کا کہنا ہے کہ کل عام انتخاب کے موقع پر بہت ساری جگہوں پر ہم نے گنتی شروع کرائی۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالا گیا اور گنتی شروع نہیں کرنے دی گئی۔جبران ناصر نے مزید کہا کہ 6سے 8پولنگ اسٹیشنوں پر ہمیں فارم 45 نہیں دیا گیا، ووٹروں کے صبر اور اُن کے حق رائے دہی کا مذاق اُڑایا جارہا ہے۔حلقہ این اے 247 سے آزاد امیدوار نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا، متنازع الیکشن کرواکر آنے والی حکومت کو کیوں متنازع بنایا جارہا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}