’’وزراتوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں‘‘

’’وزراتوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں‘‘

April 15, 2019 - 14:00
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ میڈیا پر چلنے والی وزراتوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ایک بیان میں وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزراتوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم ہر کابینہ اجلاس میں پوچھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا استحقاق ہے کہ وہ کسی کی بھی وزارت تبدیل کریں، اس وقت کسی ایک یا دو وزیروں کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، ذرائع ابلاغ اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}