’’عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا‘‘

’’عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا‘‘

March 26, 2019 - 17:00
Posted in:

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء کا جھوٹ عوام کے سامنے آ گیا، آج یہ بات سامنے آگئی کہ نوازشریف کی صحت کو شدید خطرہ ہے، عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کا فیصلہ آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ان سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی، حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو وزیراعظم ایک سیاسی لیڈر کی علالت کے بارے میں غلط بات کرے اس کو کیا کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ریلیف ملا ہے اور انشاء اللہ اپیل میں بھی ریلیف ملے گا، وہ لوگ جنہوں نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ کم ازکم معافی تو مانگ لیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ کہیں بھی علاج کروالیں ، نوازشریف نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ملک سے باہرعلاج کروانا چاہتے ہیں، یہ وزیر اعظم اور ان کے چمچوں کی ذہنی اختراع ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسمبلیوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ نواز شریف کا علاج کیسے کریں، نوازشریف کی صحت متاثر ہو رہی تھی۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لیے ریلیف دیا ہے، جس سے وزیر اعظم اور وزراء کا جھوٹ پاکستان کے عوام کے سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی حکومتوں کو گرانے کی سیاست نہیں کی، بدقسمتی ہے کہ آج اسمبلی کو مفلوج کر دیا گیا ہے، 8 ماہ میں اسمبلی میں ایک معاملے پر بحث نہیں ہو سکی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}