’’صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم ہے‘‘

’’صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم ہے‘‘

October 31, 2018 - 13:05
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، اس مقصدکے لیے جو وسائل فراہم کرنا پڑے ان سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث مسرت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہیں سہالہ اور ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بیدیاں میں ٹریننگ کرائی گئی ہے۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ ایک سچا پولیس افسر ہر قسم کے ڈر سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دیتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پولیس کی وردی نشانِ امتیاز ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مظلوموں، بے کس اور بے بس لوگوں کو آپ ریلیف دیں گے تو آپ کو بھی عزت ملے گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}