’’سرکاری دورے پر جانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘‘

’’سرکاری دورے پر جانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘‘

January 17, 2019 - 15:00
Posted in:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دے دیا۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دے دیا، ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا، مجھے سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔سیہون میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرکزمیں بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری نے عوامی مسائل پر اپوزیشن سے اتحاد کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار صرف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، فواد چوہدری کےپاس کچھ کرنے کو نہیں، ٹی وی پر آنے کے لیے نیوز بناتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سیاست اور جمہوریت اس سطح پر آگئی ہیں کہ وزیراعظم کی سندھ آمد کو سازش کہا جاتا ہے، عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، جب چاہیں سندھ آ سکتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}