’’حکومت 18 قائمہ کمیٹیاں دے رہی ہے‘‘

’’حکومت 18 قائمہ کمیٹیاں دے رہی ہے‘‘

January 17, 2019 - 15:00
Posted in:

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت اپوزیشن کو 18 قائمہ کمیٹیاں دینے پر رضامند ہے جو 19 بھی ہوسکتی ہیں۔خورشید شاہ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹیوں کے رکن ضرور ہوں گے۔انہوں نے ملاقات کے حوالے سے یہ بتایا کہ میاں شہباز شریف سے ملکی سیاست پر بات چیت ہوئی، حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طے پا گیا ہے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}