’’تجاوزات کیخلاف مہم کا مقصد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے‘‘

’’تجاوزات کیخلاف مہم کا مقصد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے‘‘

October 02, 2018 - 08:05
Posted in:

پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کا مقصدبڑے قبضہ مافیا اور بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، اس اقدام سے نئے پاکستان کا چہرہ سامنے آئے گا۔سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نےلاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہری تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں، ایسی پالیسی بنائیں گے کہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں ۔عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ قابضین کے بجلی، گیس و پانی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے، سڑکوں کی اصل حالت میں بحالی 100روزہ پلان کا حصہ ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}