’’بھارتی بیانیہ ن لیگ نے بیچنے کی کوشش کی‘‘

’’بھارتی بیانیہ ن لیگ نے بیچنے کی کوشش کی‘‘

July 26, 2018 - 04:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ بھارت کا بیانیہ مسلم لیگ نون نے بیچنے کی کوشش کی ۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کا نظام درست نظر آیا، ن لیگ نے بند کمروں میں جلسیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ جتنے ڈبے کھلوانا چاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، انتخابات کے بہت امیدافزانتائج ہیں، مسلم لیگ ن کو پہلے سے ہار نظر آرہی تھی ۔اسد عمرکا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں قوم پر دنیا فخر کرے گی، الیکشن میں جس طرح کے اعتراضات نظر آتے تھے وہ نظر نہیں آئے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے الزامات کا جواب الیکشن کمیشن دے گا، ن لیگ کو نظر آرہا تھا کہ امپائر ان کے لیے میچ نہیں کھلائیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}