’’بولرز نے بہت اچھا کم بیک کیا ‘‘

’’بولرز نے بہت اچھا کم بیک کیا ‘‘

March 15, 2019 - 04:00
Posted in:

پی ایس ایل فور کے پہلے ایلیمنٹر کے فاتح کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع کا کہنا ہے کہ بولرز نے بہت اچھا کم بیک کیا جس کی وجہ سے حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکا گیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد سمیع نے بتایا کہ ان کے بولرز نے بہت اچھا کم بیک کیا۔دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے 30 سے 40 رنز کم اسکور کیے جس کی وجہ سے ہدف کا دفاع ان کے لیے مشکل رہا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پہلے ایلیمنٹر میں 4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا ، یونائیتڈ نے کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف 3گیندوں پہلے پورا کیا۔میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 41 رنز بنانے والے ایلکس ہیلز مین آف دی میچ قرار پائے ۔ایونٹ کے دوسرے ایلیمنٹر میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا اور میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}