’گرلز اسکولز میں مردوں پر پابندی تقریبات تک محدود ہے‘

’گرلز اسکولز میں مردوں پر پابندی تقریبات تک محدود ہے‘

October 30, 2018 - 23:05
Posted in:

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ گرلز  اسکولز میں مردوں کے داخلے پر پابندی اسپورٹس گالا اور دیگر تقریبات تک محدود ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ پابندی گرلز اسکولوں کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث عائد کی گئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر والدین نے بھی اعتراضات کئے تھے جبکہ ہماری اقدار اور روایات بھی خواتین کی تقاریب میں مرد کی شرکت کی اجازت نہیں دیتیں۔صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ زنانہ اسکولوں کی تقریبات میں صرف خواتین اراکین پارلیمنٹ ہی بطور مہمان خصوصی مدعو کی جاسکتی ہیں۔ ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ خواتین کی تقریبات میں موبائل فونز کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے کوریج کے لئے قواعد بنائے جا رہے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}