’کسی بھی انڈین فوجی نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی‘

’کسی بھی انڈین فوجی نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی‘

December 26, 2017 - 22:00
Posted in:

@OfficialDGISPR کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@OfficialDGISPR کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

پاکستانی فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے انڈین میڈیا کے دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی انڈین فوجی لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا۔دفتر خارجہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پیر کو لائن آف کنٹرول کے رکھچکری سیکٹر میں ’انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ نے غیر ریاستی عناصر کو آئی ای ڈی نصب کرنے کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔‘اس واقعے کے بعد انڈین میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستانی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بچھڑنے والا بچہ ماں سے آن ملاآئی ایس پی آر اور وزارت خارجہ نے انڈین میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انڈین میڈیا کا یہ دعویٰ اسی بات کا تسلسل ہے جس کے ذریعے وہ اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا کے یہ جھوٹے دعوے لائن آف کنٹرول پر امن کے لیے اچھے نہیں ہیں۔‘پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے انڈیا کے نائب ہائی کمشنر کو طلب کر کے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ وہ 2003 میں ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کا احترام کریں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}