’کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے‘

’کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے‘

June 25, 2019 - 14:00
Posted in:

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کیلئے پرمٹ، رجسٹریشن آسانیوں کیلئے اہم پیشرفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایز اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، اس سے کاروباری افراد کو کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملے گی۔اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے... فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کا مقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لانا ہے، اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}