’پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں‘

’پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں‘

December 28, 2017 - 17:25
Posted in:

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج میں کوئی ’روگ‘ یا منحرف عناصر نہیں ہیں اور سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود ہی کرسکتے ہیں۔راولپنڈی میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران انھوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آج کے فوجی سربراہ کی نمائندگی کرتا ہوں، پرویز مشرف کے بیان کی وضاحت وہ خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں‘۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ ’بینظیر بھٹو کے قتل میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر ملوث ہوسکتے ہیں‘۔یہ بھی پڑھیےاگر آج بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو!لگتا ہے پاکستان کوئی شرارت کرنا چاہتا ہے: سشما سوراج’منگل سُوتر اتروایا گیا اور جوتے بھی واپس نہیں کیے‘بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اچھا کام بھی کریں گے تو بھارتی میڈیا اس کی مخالفت ہی کرے گا۔ اگر ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس (کلبھوشن جادھو) سے ملنے کی اجازت دی تو بھارت کو اسے سراہنا چاہیے تھا۔‘اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان نے عالمی دباؤ میں کلبھوشن جادھو کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کسی بھی طرح کا عالمی دباؤ لیتا تو پھر اسے قونصلر رسائی دیتا۔ بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ انڈیا ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور رواں سال لائن آف کنڑول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 54 افراد ہلاک ہوئے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں کوئی نیٹ ورک اب موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دفتر خارجہ بھی اپنے موقف سے امریکہ کو آگاہ کرچکے ہیں۔ان کا اصرار تھا کہ اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا تاہم وہ بتانا چاہتے ہیں کہ دوستوں سے تنازعہ نہیں چاہتے لیکن ملک کی سلامتی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ’ہم پیسے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے، ہم نے بہت کر لیا اب کسی کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔‘بلوچستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو گمراہ کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، دو ہزار سے زیادہ فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوشحال بلوچستان پروگرام کی تجویز پیش کی، جس کا ڈھانچہ چار نکات پر مشتمل ہے۔رینجرز کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کو ایک ہزار روپے کی ادائیگی کے بارے میں جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ احتجاج کو ختم کروانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}