’پاکستان : مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن مرکز‘پر پاک فضائیہ کا عالمی سیمینار

’پاکستان : مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن مرکز‘پر پاک فضائیہ کا عالمی سیمینار

November 01, 2018 - 22:05
Posted in:

پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں’پاکستان: مستقبل کا علاقائی ایوی ایشن کا مرکز‘ کے موضوع پر عالمی سیمینا ر منعقد ہوا۔ ایئر وائس مارشل عامر مسعود نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کیا۔وفاقی وزیر تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود اور ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے انتظامی اصلاحات اور مساوات اس سیمینار میں اہم مقرر تھے۔ شرکاء سے خطاب کے دوران پاک فضا ئیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ’’پاک فضائیہ نے اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر علاقائی ایوی ایشن برادری کو یکجا کر کے ایک مرکز قائم کرنے کی کاوش کی ہے جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش حل فرام کرے گی، مجھے یقین ہے کہ یہ پہلو پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔‘‘ چین اور ترکی کے ایوی ایشن اور ایروسپیس سے منسلک اہم مقررین نے اس سیمینار میں ایوی ایشن کے حوالے سے ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔اس مشترکہ فورم کا بنیادی مقصد ایوی ایشن کی صنعت اور اس کے سارے محرکات کو پیشگی دیکھنا تھا جس میں فوجی اور سول ایوی ایشن ریگولیٹرز، آپریٹرز اور تعلیمی اداروں کی سی۔پیک اور بی۔آر۔آئی کی اصلاحات کے لئے قومی ایوی ایشن صنعت کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے پر بحث کی گئی۔پاک فضائیہ کے اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، پاکستان میں مقیم مختلف ممالک کے دفاعی اور ائیر اتاشی اور مختلف تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}