’وزیراعظم میں اتنی ہمت نہیں کہ ایوان میں آئیں‘

’وزیراعظم میں اتنی ہمت نہیں کہ ایوان میں آئیں‘

January 17, 2019 - 18:00
Posted in:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالت نے میرا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا جس پرآج صبح وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا،اچھا ہوتا وزیراعظم ایوان میں آکر اس بارے میں بات کرتے مگر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ایوان میں آئیں۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس کے دوران میرا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کا حکم دیا تھا،چیف جسٹس نے جے آئی ٹی والوں سے پوچھا کہ کس کے کہنے پر بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا لیکن اس سوال کا جواب ہی نہیں تھا جب کہ وزیراعظم نے ایوان کے اجلاس اور ای سی ایل سے متعلق بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی صوبوں کے مالی معاملات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کارروائی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری ...بلاول بھٹو نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے 18 ویں ترمیم کے بعد صحت سے متعلق جدید سہولتوں کے حامل ادارے بنائے،کٹھ پتلی حکومتیں انسانی اقدار کی پاسداری نہیں کرسکتیں،ان شاء اللہ ایک دن ایسا بھی آئے گا پی ٹی آئی بنیادی مسائل پر ہمارا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ جو حقوق صوبوں کو ملے ہیں کوئی انہیں چھین نہیں سکتا،پاکستان میں جمہوری حقوق پر حملے ہوئے تو اسے برداشت نہیں کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}