’نواز شریف کا یہیں علاج کرائیں گے‘

’نواز شریف کا یہیں علاج کرائیں گے‘

February 11, 2019 - 16:00
Posted in:

وزير اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا علاج یہیں کرائیں گے۔ پنجاب کے وزير اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پتلی گلی سے لندن جانا چاہتے ہیں، ہم نواز شریف کا یہیں علاج کرائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ نواز شریف کے دل، گردے، پتھری، بلڈ پریشر ہر چیز کا پنجاب میں رہ کر بہترین علاج کرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے یا ووٹنگ سے شہباز شریف کو ہٹایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے نجومی بن گئے ہیں،اب رانا ثنا بھی پیش گوئیاں کررہے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}