’میں اوپرا کو شکست دے دوں گا‘

’میں اوپرا کو شکست دے دوں گا‘

January 10, 2018 - 10:51
Posted in:

امریکی ٹاک شوز کی ملکہ سمجھی جانے والی اوپرا ونفری کے آئندہ صدارتی مہم میں حصہ لینے کی خبروں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوپرا کے ساتھ مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپرا ونفری کو وائٹ ہاؤس میں کھانے کی دعوت دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔خیال رہے کہ اتوار کو گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں معروف امریکی اداکارہ اوپرا ونفری کی آئندہ صدارتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کی بات چلی اور اس موقع پر تقریب کے دوران ان کی تقریر کے مواد اور انداز نے بھی اس قسم کی اطلاعات کو تقویت پہنچائی۔ یہ بھی پڑھیےکیا اوپرا ونفری اگلی صدارتی امیدوار ہیں؟75ویں گولڈن گلوب میں سب نے سیاہ لباس کیوں پہنے؟ ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائراوپرا ونفری ایک عرصے تک امریکہ میں ٹاک شوز کی ملکہ رہیں اور انھوں نے فلم سازی کے ساتھ اداکاری بھی کی اور اب وہ ایک کیبل ٹی وی چینل چلاتی ہیں۔انہیں دنیا کی سب سے زیادہ با اثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سنہ 1999 میں لیری کنگ کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'اوپرا، مجھے اوپرا سے محبت ہے۔ وہ ہمیشہ میری پہلی خواہش رہیں گی۔''اگر وہ ایسا کریں گی تو یہ بہت زبردست ہوگا۔ میرا مطلب ہے کہ وہ مشہور ہیں۔ وہ بہت شاندار ہیں، وہ ایک حیران کن خاتون ہیں۔'سنہ 2015 میں جب صدر ٹرمپ نے صدارتی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تو اسی ہفتے کے اندر انھوں نے ایک بار پھر کہا تھا کہ ونفری ان کی سب سے پہلی ترجیح ہوں گی۔ 'میرا خیال ہے اوپرا بہترین ہوں گی۔ مجھے ان کا ساتھ اچھا لگے گا۔ دراصل میرا خیال ہے کہ ہم باآسانی جیت جائیں گے۔'اس سے پہلے منگل کو ونفری کی دوست گیل کنگ نے کہا تھا کہ وہ ابھی صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میرا خیال ہے کہ انھیں اس معاملے میں دلچسپی ہے، میرا خیال ہے۔‘ناقدین کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی بیٹی کا مِس ونفری کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 'ٹائمز اپ' مہم کی حمایت کرنا اور دوسری جانب ان کا اپنے والد کے ساتھ ہونا دونوں زیادہ دیر ساتھ نہیں چل سکتا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}