’میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘

’میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘

July 26, 2018 - 13:05
Posted in:

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہناہے کہ 22سال کی جدوجہداورقربانیوں کےبعدمیرےبیٹوں کےوالدپاکستان کے اگلےوزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئےتچیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو ۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جا ئے گاجس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔’ پاکستان زندہ باد‘بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}