’میرے اکائونٹ میں 50لاکھ کیسے آئے؟ علم نہیں‘

’میرے اکائونٹ میں 50لاکھ کیسے آئے؟ علم نہیں‘

April 23, 2019 - 20:00
Posted in:

لاہور میں فیکٹری ملازم کے اکائونٹ سے بھی 50 لاکھ روپے نکل آئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیروز والا کے رہائشی علی احسن کو 24 اپریل کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق علی احسن کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔علی احسن نے کہا کہ میں کیمیکل فیکٹری میں تھوڑی سی تنخواہ پر ملازم ہوں،میرا کوئی بینک اکائونٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نام کے اکائونٹ میں 50 لاکھ روپے کیسے آئے؟ اس بات کا مجھے علم نہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}