’مستحکم اور پر امن پاکستان کےعزم پر قائم ہیں‘

’مستحکم اور پر امن پاکستان کےعزم پر قائم ہیں‘

March 26, 2019 - 20:00
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کےعزم پر قائم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے جیو پولیٹیکل صورتحال کے مختلف پہلوؤں اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز کو اجاگر کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کے سیکیورٹی چیلنجز کے ساتھ سی پیک سے خطے کی معاشی ترقی پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اس موقع پر کمانڈر برطانوی فیلڈ آرمی نے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}