’طالبان نے میری بیوی کو ریپ کیا‘

’طالبان نے میری بیوی کو ریپ کیا‘

October 14, 2017 - 14:01
Posted in:

پاکستان میں شدت پسند تنظیم طالبان کے قبضے سے بازیاب کروائے گئے کینیڈین شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کے دوران اُن کی بیوی کو ریپ کیا گیا اور ایک بیٹی کو قتل کیا گیا۔پاکستان کی فوج نے کینیڈین شہری جوشوا بوئل، اور اُن کی امریکی اہلیہ اور تین بچوں کو قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ایک آپریشن کر کے بازیاب کروایا تھا۔ انھیں 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ بالآخر امریکی مغوی کولمین کا ’ڈراؤنا خواب‘ ختم پانچ برس سے مغوی غیر ملکی کرم ایجنسی سے ’بازیاب‘کینیڈا واپس پہنچنے پر جوشوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کی 'ظلم و زیادتی' کی داستان بیان کی۔جوشوا بوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کے والدین نے اپنے بچوں کا اس خطرناک ملک کے سفر کو 'ناقابلِ جواز' قرار دیا تھا۔کیٹلن کولمین کے والد نے امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا تھا کہ 'میں ایک ایسے شخص کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں جو اپنی حاملہ بیوی کو ایک خطرناک ملک لے جائے۔ یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔'

بوئل نے اس سے پہلے سخت گیر اسلامی نظریات کی حامی خاتون سے شادی کی تھی اور اُن کی بیوی گوانتانامو بے جیل کے ایک قیدی کی بہن تھیں۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق جوشوا کو خدشہ تھا کہ کہیں امریکی حکام اُن سے پوچھ گچھ نہ کریں۔ تاہم کینیڈا پہنچنے کے بعد بوئل نے ان خبروں کو فضول قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ اُن کی غیر موجودگی میں اُن کے خاندان نے مشکل وقت گزرا ہے اور 'پرامید ہیں کہ وہ اپنے زندہ بچ جانے والے تین بچوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کریں جیسے وہ گھر کہہ سکیں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}