’صحافی مخالف جرائم پر عدم کاروائی عالمی مسئلہ ہے‘

’صحافی مخالف جرائم پر عدم کاروائی عالمی مسئلہ ہے‘

November 02, 2018 - 10:05
Posted in:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مخالف جرائم پر عدم کاروائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرجمہوری حکومتیں اور انتھاپسند و غیرعوامی قوتیں صحافیوں پر مسلسل حملوں کے ذریعے آزادی صحافت کو بھی کرہِ ارض سے معدوم کرنا چاہتی ہیں۔ صحافی مخالف جرائم پر عدم کارروائی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی مسئلے کا حل کسی ایک قوم کے بس کی بات نہیں، لحاظہ اس انتھائی مسئلے کا حل بھی عالمی برادری کی سنجیدگی اور عملی اقدامات سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف دائیں بازو کی سابقہ حکومت نے پئیڈ جرنلزم کو تقویت دیتو دوسری جانب حالیہ سلیکٹڈ گورنمنٹ نے معتبر و غیرجانبدار صحافیوں کے لیئے پہلے ہی سے محدود زمین کو مزید تنگ کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ قابلِ تشویش ہے کہ صحافیوں کی تنظیمیں پاکستان کو صحافیوں کے لیئے خطرناک علاقہ قرار دے رہی ہیں، لیکن افسوس حکمران اور کارپوریٹ میڈیا کا راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام حکومتیں صحافت کے خلاف آمروں کی جانب سے بنائے گئے سیاہ قوانین کو دفن کرتی رہی ہیں، لیکن اقتدار پر مسلط ہونے والی دائیں بازو کی قوتیں بار بار ان بدروحوں کو آزاد کردیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی صحافی عدم تحفظ کا شکار اور صحافتی ادارے بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد برائے آزادی صحافت کو ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی تحریک کا اہم جُز گردانتی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}