’حکمرانوں نے پولیس کو ’غنڈہ فورس‘ میں بدل دیا‘

’حکمرانوں نے پولیس کو ’غنڈہ فورس‘ میں بدل دیا‘

January 20, 2019 - 21:00
Posted in:

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پولیس کو ’غنڈہ فورس‘ میں بدل دیا ہے۔سانحہ ساہیوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے ردعمل کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر کے غلط راستے پر لگایا۔جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو جب حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بے لگام ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں راؤ انوار نے سیکڑوں بے گناہ شہری قتل کیے، وہ آج بھی آزاد گھوم رہا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}