’جیسے پاؤں پر شہد کی مکھیاں کاٹ رہی ہوں‘

’جیسے پاؤں پر شہد کی مکھیاں کاٹ رہی ہوں‘

December 28, 2017 - 17:58
Posted in:

میری روز کئی برس سے سکون کی نیند نہیں سو پائی ہیں۔ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی ٹانگوں پر کیڑے رینگ رہے ہوں۔وہ اپنے تکلیف دہ تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں کہ ‘ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے شہد کی مکھیاں آپ کے پاؤں کی جلد میں گھس گئی ہوں۔ یہ بہت ہی تکلیف دہ ہوتا ہے۔’80 برس کی تاریخ دان میری روز کو ’ریسٹلیس لیگز سنڈروم‘ ہے جس میں پیروں میں بے چینی، خارش اور جلن محسوس ہو سکتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ رات بھر پریشان رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیےصرف چند راتوں کی خراب نیند صحت خراب کر سکتی ہے’ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب‘نیند کی کمی سے زیادہ بھوک کیوں لگتی ہےانھوں نے بتایا کہ ‘اس مرض کی وجہ سے رات بھر پاؤں میں اتنی خارش محسوس ہوتی ہے کہ اٹھ کر چلنے پر مجبور ہو جاتی ہوں۔ لیٹتے ہی اتنی خارش ہوتی ہے کہ سونا مشکل ہو جاتا ہے۔‘حالات اتنے برے تھے کہ وہ رات کو سونا ہی نہیں چاہتی تھیں۔ میری روز یہ نہیں جانتیں کہ انھیں یہ تکلیف کب شروع ہوئی۔ کئی برس تک انھیں ریسٹلیس لیگز سنڈروم کے ہونے کا پتا ہی نہیں چلا۔

کیا اچھی نیند کے بعد آپ حسین دکھائی دیتے ہیں؟کچھ لوگوں میں کیفین یا الکوہول سے پرہیز یا ورزش کرنے سے یہ مرض ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جبکہ کچھ معاملے ایسے ہوتے ہیں کہ دوا کھانا ضروری ہوتا ہے۔ میری کے علاج کے لیے ڈاکٹر انھیں کئی دوائیں دے رہے ہیں۔ میری کو اس علاج سے فائدہ بھی ہو رہا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ‘مجھے پیروں کی بے چینی سے اب راحت مل گئی ہے۔ کبھی کبھی مجھ پر بہت شدید اٹیک ہوتا ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب میں دوا کھانا بھول جاتی ہوں۔‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}