’جدید انسان سعودی عرب میں 85 ہزار سال قبل آباد تھے‘

’جدید انسان سعودی عرب میں 85 ہزار سال قبل آباد تھے‘

April 10, 2018 - 13:07
Posted in:

بہر حال سعودی عرب میں کھدائی کے مقام سے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ وہاں انسان کتنے سال تک آباد رہے۔ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ وہ وہاں مختصر عرصے تک کچھ سو یا ہزار سال ہی وہاں آباد رہے ہوں گے۔یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہاں آباد لوگ از خود ختم ہو گئے یا نقل مکانی کرلی۔ڈاکٹر گروکٹ کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا راز یہ ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا واقعہ رونما ہوا۔جینیاتی شواہد بتاتے ہیں کہ تمام زندہ غیر افریقی نسل کے لوگ وہاں سے کوئی 60 ہزار قبل نقل مکانی کی تھی۔ اب محققین ڈی این اے ڈیٹا اور آثار قدیمہ کے شواہد سے اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ بنی نوع انسان افریقہ سے باہر اس سے پہلے سے موجود تھے۔اس ضمن میں یہ امکان بھی ہے کہ پہلے والے انسان ختم ہو گئے ہوں اور آج جو انسان آباد ہیں وہ بعد کی نقل مکانی کا نتیجہ ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}