’تعلیم میں پوشیدہ ہے طویل عمری کا راز‘

’تعلیم میں پوشیدہ ہے طویل عمری کا راز‘

October 16, 2017 - 09:31
Posted in:

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہر ایک سال گزارنے سے انسان کی زندگی میں اوسطاً 11 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے۔محققوں کا کہنا ہے کہ انسان اوسط سے زیادہ ہر ایک کلو گرام وزن کے بدلے اپنی دو ماہ کی عمر کھو دیتا ہے اور روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے سے عمر کے سات سال گنوا دیتا ہے۔٭ طویل عمری کا راز، بچوں کی دیکھ بھال٭ سرخ مرچ طویل العمری کا سببایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم کو اپنے سوالوں کا جواب لوگوں کے ڈی این اے میں فرق کے تجزیے سے ملا۔ان کا خیال ہے کہ یہ تحقیق بالآخر لوگوں کے لیے زیادہ دن جینے کے نئے راستے کھولے گی۔اس کے لیے محققوں کے گروپ نے چھ لاکھ سے زیادہ افراد کے .ی این اے کا مطالعہ کیا۔ واضح تصویراگر کوئی سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتا ہے، اس نے سکول چھوڑ دیا ہے اور اس کا وزن مقررہ مقدار سے زیادہ ہے تو ایسے شخص کی کسی ایک غیر صحت مند عادت کے اثرات کی شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔اس کے بر عکس محقق نے قدرتی تجربے پر توجہ مرکوز کی۔

ان کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر طویل عمر پر اثر پڑتا ہے لیکن آپ جس طرز زندگی کا انتخاب کرتے ہیں اس کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ڈاکٹر جوشی نے بی بی سی کو بتایا: 'ہم طویل عمرکو متاثر کرنے والے نئے اور نادر جینز کی دریافت کی امید کرتے ہیں تاکہ بڑھاپے کے بارے میں ہمیں نئی معلومات حاصل ہوں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}