’بلاول بھٹو کبھی بغیر لکھی تقریر بھی کرلیں‘

’بلاول بھٹو کبھی بغیر لکھی تقریر بھی کرلیں‘

January 12, 2019 - 21:00
Posted in:

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اور مراد علی شاہ کا کوئی مقابلہ نہیں،بلاول بھٹو زرداری کبھی بغیر لکھی تقریر بھی کرلیں۔پی پی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری ساری توجہ اومنی گروپ اور منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے پر نہ لگائیں،تھوڑی توجہ بلاول پر بھی دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آل زرداری کی 2 کمزوریاں ہیں ایک ایان علی جو ملک سے باہر ہے،دوسری پتلی گلی جو ای سی ایل کی وجہ سے بند ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ لوگ ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے ہیں اور پکڑے جانے پر پتلی گلی سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں،جو بند ہے تو یہ چیخ چلارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اور عثمان بزدارکا کوئی مقابلہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ تو آصف زرداری کے منی لانڈرنگ کے بندوبستی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ک ہ یہ تین چارسو بندے اکٹھے کرکے ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو پکڑیں گے تو معیشت بہتر ہوگی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}