’آج اعتراف کرلیاہم کہتے تھے تو کوئی مانتا نہ تھا‘

’آج اعتراف کرلیاہم کہتے تھے تو کوئی مانتا نہ تھا‘

October 01, 2018 - 21:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ہم کہتے تھے تو کوئی مانتا نہیں تھا مگر آج خرم نواز گنڈا پور نے خود اعتراف کرلیا۔سینیٹ میں خطاب کے دوران مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے خود ہی 2014 کا لندن پلان بےنقاب کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم دھرنا سازش کا بتاتے تھےتو کوئی مانتا نہیں تھا مگر آج وہ خود ہی اعتراف کر رہے ہیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ملک نے 2013 سے 2018ء تک ہر شعبے میں ترقی کی ،دھرنے نہ ہوتے تو ملک اور آگے جاتا۔دوران خطاب مشاہد اللہ خان کی شعر و شاعری سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پریشان ہوگئے ۔بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگی سینیٹر کے شعر پڑھنے پر صادق سنجرانی بار بار کہتے رہے کہ پلیز شعر نہیں ،صرف بجٹ پر بات کریں۔جس پر مشاہد اللہ خان نے جواب دیا کہ وہ بجٹ پر ہی بات کررہے ہیں،آج جو بھی شعر سنائیں گے وہ میتھ میٹیکل ہوگا،’اگر شعر کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس‘۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}