’افغانستان سے افواج نکالنے کے لیے تیار، وقت کا تعین نہیں کیا‘

’افغانستان سے افواج نکالنے کے لیے تیار، وقت کا تعین نہیں کیا‘

June 26, 2019 - 09:20
Posted in:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے تیار ہے، ’لیکن واشنگٹن نے طالبان کو فوج کے انخلا کی کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔پومپیو منگل کو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ تینوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ مائیک پومپیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے عملی اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے ساتویں مرحلے کے آغاز سے قبل سامنے آیا۔امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں مزید پڑھیے’مذاکرات میں پیشرفت، کچھ معاملات اب بھی حل طلب ہیں‘ ’پاکستان کا طالبان پر پہلے جیسا اثر و رسوخ نہیں رہا‘طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے مسودے پر ’اتفاق‘افغان مذاکرات: دباؤ، حربے اور مفادات

واضح رہے کہ افغان فوج کی تربیت، معاونت اور مدد کے لیے امریکا کی سربراہی میں نیٹو مشن کے 20 ہزار غیر ملکی فوجی اہلکار افغانستان میں تعینات ہیں جن میں سے زیادہ تر امریکی ہیں۔امریکا نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بدلے میں طالبان سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات رواں برس جنوری میں دوحا میں شروع ہوئے تھے۔دوحا مزاکرات میں امریکہ کی نمائندگی امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کر رہے تھے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}