’اسرائیل نے شام کے عسکری اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا‘

’اسرائیل نے شام کے عسکری اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا‘

December 02, 2017 - 14:54
Posted in:

شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں واقع عسکری تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکری تنصیبات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس نقصان بھی ہوا ہے جبکہ دو میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ایران شام اور لبنان میں میزائل فیکٹریاں بنا رہا ہے: اسرائیل شام: ’کیمیائی ہتھیاروں‘ کی فیکٹری پر اسرائیلی حملہ’اسرائیل کا دمشق میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر حملہ‘اس سے قبل سیئریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دمشق کے مضافات میں دھماکے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر اسرائیلی میزائلوں سے کیا ہے۔گو کہ اس حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں اگرچے ٹی وی پر نشر ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملے میں عسکری اڈے پر ’مالی نقصانات‘ ہوئے ہیں۔سیئریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔اس حملے کا ہدف تاحال غیر واضع ہے لیکن اسرائیل نے اس سے پہلے بھی عسکری اڈے کو نشانہ بنایا ہے تاکہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو اسلحے کی سپلائی روکی جا سکے۔ اس حملے میں اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، جس سے فیول ٹینک اور ویئر ہاؤس کو نقصان پہنچا تھا۔تاہم حکومت مخالف باغیوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائل حملے میں اس فوجی اڈے میں واقع حزب اللہ کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے۔سیئریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملہ دمشق کے جنوب کی جانب چند میل کے فاصلے پر ہوا ہے۔گذشتہ ماہ بی بی سی نے مغربی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ شام کے اسی علاقے میں ایران اپنا مستقل فوجی اڈے بنا رہا ہے۔ سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر میں مبینہ ایرانی فوجی اڈے کی عمارت کی تعمیر ہوتی دیکھی جا سکتی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین تیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل شام کی حدود میں ایران کو عسکری اڈہ نہیں بنانے دے گا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}