’اب بہت ہو گیا، لوگوں کی حفاظت کرو بندوقوں کی نہیں‘

’اب بہت ہو گیا، لوگوں کی حفاظت کرو بندوقوں کی نہیں‘

March 15, 2018 - 11:00
Posted in:

امریکہ میں سکولوں کے طالب علم اور عملہ گذشتہ ماہ فلوریڈا کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے کو ایک ماہ مکمل پر اس کی یاد میں ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ریاست فلوریڈا میں مرجوری سٹونمین ڈگلکس ہائی سکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان کی یاد میں 17 منٹ کے لیے پڑھائی اور کام روکتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ مظاہرے کے منتظمین امریکی کانگریس پر ہتھیاروں کے ذریعے پھیلنے والے تشدد کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس بارے میں مزید پڑھیے’طالب علم سمجھے کہ مشق ہو رہی ہے‘فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کرنے والا کون تھا؟امریکہ: فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ سے 17 ہلاک رواں ہفتے وائٹ ہاوس کی جانب سے سکولوں میں شوٹنگز کے واقعات روکنے کے حوالے سے ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نیم خود کار رائفلز خریدنے کی عمر بڑھا کر 21 سال کرنے کے مطالبے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں سکول کے عملے کو ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے کا متنازع تجویز شامل ہے۔ امریکی سکولوں میں منعقدہ یہ احتجاج امریکہ کے مشرقی حصوں کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے (رات دو بجے جی ایم ٹی وقت) شروع ہوا۔ ’نیشنل سکول واک آؤٹ‘ کے منتظمین گذشتہ سال جنوری میں صدر ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے خلاف ویمن مارچ کا انعقاد بھی کر چکے ہیں۔ انھوں نے ’طالب علموں، اساتذہ، سکول انتظامیہ، والدین اور حامیوں' سے اس میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنی ویب سائٹ پر انھوں نے سکولوں اور علاقوں کو ’بندوقوں کے تشدد کے جواب میں ٹویٹس اور دعاؤں سے کچھ زیادہ عمل نہ کرنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ اس احتجاج میں کولوراڈو کا کولمبائند ہائی سکول بھی شامل ہے جہاں سنہ 1999 میں دو طالب علموں کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب طالب علموں کی ایک بڑی تعداد وشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئی اور انھوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں ’لوگوں کی حفاظت کرو، بندوقوں کی نہیں‘ اور وہ ’اب بہت ہو گیا‘ جیسے نعرے درج تھے اور وہ ’ایسا دوبارہ کبھی نہیں‘ کی نعرہ بازی کر رہے تھے۔ کچھ طالب علم کیپیٹل ہل میں بھی جمع ہوئے جہاں سینیٹ اور ہاؤس ڈیموکریٹک رہنماؤں چک شومر اور نینسی پلوسی نے بھی خطاب کیا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}