۔45کلوحشیش برآمد،3گرفتار

۔45کلوحشیش برآمد،3گرفتار

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرایک کار کی چیکنگ کے دوران45کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآ مد کر کے3اسمگلر ز کوگرفتار کر لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر (پانچ کروڑ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ حشیش اور 3 اسمگلر زکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ پاک ایران بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}