یمن ، حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات پر تیار

یمن ، حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات پر تیار

November 01, 2018 - 20:05
Posted in:

یمن نے حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔یمنی حکومت کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن حوثی باغیوں کےساتھ اعتماد سازی کےعمل،زیرحراست اور گرفتار افراد کی رہائی سےمتعلق مذاکرات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنےکیلئے تیارہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت یمن، ملک میں جاری تین سالہ جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتاہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمارکےمطابق یمن میں 2015 سےجاری جنگ میں اب تک تقریبا 10ًہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}