ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ، اپوزیشن کاپارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ، اپوزیشن کاپارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

October 01, 2018 - 22:05
Posted in:

اپوزیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے واقعے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں ایوان کی مشترکہ کمیٹی قائم کرکے قراردار تیار کرنے کامطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ اندوہناک واقعہ پیش آیا،ایوان بھارتی جارحیت کی مشترکا قرار داد کےذریعے مذمت کرے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بھارت نے سفاکانہ کارروائی کی لیکن اللہ نےراجہ فاروق حیدر کو بچا لیا۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر دفترخارجہ کا تفصیلی موقف سامنے آچکا ہے ،افواج پاکستان نے بھی بھارت کو ردعمل دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ کمیٹی قائم کی جائے تو مشاورت کرلیتے ہیں، اگر اپوزیشن اس معاملے پر مشترکہ کمیٹی بنانا چاہتی ہےتو ہم تیار ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}