ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ،قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد مذمت منظور

ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ،قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد مذمت منظور

October 01, 2018 - 22:05
Posted in:

قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف متفقہ قرارداد مذمت منظور کرلی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارتی فورسز کی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ متفقہ قرار دار مذمت میں کہاگیا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جارحیت کا نمونہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ آزاد کشمیر کی فضائی حدود کے اندر اڑنے والے ہیلی کاپٹر پر کی جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر مملکت انجینئر علی محمد نے کہا کہ یہ وزیراعظم آزاد کشمیر پر نہیں پورے پاکستان پر حملہ ہے ، یہ قرارداد شہباز شریف ، ن لیگ ، پی ٹی آئی یا کسی جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے ۔ علی محمد نے بھارت کو خبردار بھی کیا کہ پاکستان کے صبر کو نہ آزمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا اس معاملے پر دفتر خارجہ اور مسلح افواج کا تفصیلی موقف بھی سامنے آ چکا ہے۔ سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا بھارت ہر الیکشن سے پہلے ایسی حرکتیں کرتا ہے، حکومت بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرائے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}