ہم سخت جان فوج، دفاع کے لئے ہر دم تیار ہیں، آرمی چیف

ہم سخت جان فوج، دفاع کے لئے ہر دم تیار ہیں، آرمی چیف

November 21, 2018 - 19:05
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں سےآگاہ کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے جارحانہ بیانات میں بھی اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں، وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہر دم تیار ہے، بہتر ہوگا کہ بھارت پر امن بقائے باہمی کے تحت بات چیت سے مسائل کے حل کے لیے پیشرفت کرے۔ اپنے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کےعزم کی بھی تعریف کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}