ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے آج ہو گا

ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے آج ہو گا

October 20, 2017 - 20:52
Posted in:

ڈھاکا (نمائندہ خصوصی) ہاکی ایشیا کپ 2017ء میں سپر 4 مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے مجموعی طور پر 171 میچوں میں پاکستان نے 82 اور بھارت نے 53 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ سپر 4مرحلے کے پہلے میچ میں گرین شرٹ کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ میچ برابر رہا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}